اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ویسٹ زون پولیس نے شیعہ مومنین کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ڈی آئی جی ویسٹ کیپٹن(ر) طاہر نوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے8پولیس اہلکاروں سمیت ڈاکٹرز اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں سمیت پاپوش نگر میں2سگے بھائیوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ان کاکہناتھا کہ ملزم عبید الرحمان کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے، ملزم نے پاپوش نگر میں ڈاکٹر رضوی اور ممتاز نہاری پر دو بھائیوں کو شہید کیا، دہشتگرد نے بتایا کے اسے سپاہ صحابہ کے علاقائی زمہ دار سبحان کی جانب سے ٹاسک دیے جاتے تھے۔
.......
/169